سپاٹ فکسنگ ، شاہ زیب حسن کی معطلی کی درخواست داخل دفتر
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر شاہ زیب حسن کی معطلی کی درخواست داخل دفتر کردی گئی۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے وکیل کو سمجھ آ گئی ہے کہ پی سی بی کے پاس ثبوت موجود ہیں۔پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ معطلی کے خلاف درخواست شاہ زیب حسن کی ایماء پر داخل دفتر کر دی گئی۔درخواست پر کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب کے وکیل کو سمجھ آگئی ہے کہ معطلی ختم نہیں ہوسکتی اسی لیے کیس کی پیروی نہیں کررہے۔ تفضل رضوی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل میں شرجیل خان کیس کا فیصلہ 26 اگست سے پہلے آجائے گا، جس کا شدت سے انتطار ہے۔اس موقع پر پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے خالد لطیف اور ان کے وکیل سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔