الجیریاکے فٹبالرسوفیانا ترک کلب سے معاہدے کیلئے تیار

الجیریاکے فٹبالرسوفیانا ترک کلب سے معاہدے کیلئے تیار

  



استنبول( نیٹ نیوز )الجیریاکے انٹرنیشنل مڈفیلڈرسوفیانافیغولی پانچ سالہ معاہدے پرویسٹہام یونائیٹڈسے ترک کلب گلاٹاسارے کے ساتھ شامل ہونے پرمتفق ہوگئے ہیں ،یہ بات استنبول کلب نے گزشتہ روزکہی۔کلب نے سٹاک مارکیٹ کیلئے اعلان میں کہاکہ گلاٹاسارے ویسٹ ہام کو4.25ملین یورو(5ملین ڈالر)ٹرانسفرفیس اداکریگا،جبکہ کھلاڑی کوسالانہ 3.85ملین یوروزکے علاوہ بونس کی مدمیں ادائیگی کی جائے گی ۔27سالہ فیغولی کواتوارکودیرگئے استنبول پہنچے تھے ،متوقع طورپرمنگل کے روزانہیں مداحوں سے باضابطہ طورپرمتعارف کرایاجائیگا۔گزشتہ ڈومیسٹک سپرلیگ سیزن میں چوتھے نمبرپرآنے کے بعدگلاٹاسارے دوبارہ سے ٹیم کوجوڑنے کیلئے کوشاں ہیں وہ چیمپئنزاوراستنبول کے حریف بیسکٹاسک سے خاصے پیچھے تھے ۔نئے سیزن کیلئے کلب پہلے ہی فرانسیسی انٹرنیشنل سٹرائیکربیفی ٹیمبی گومس کے ساتھ معاہدہ کرچکاہے ،اس کے علاوہ مراکوکے انٹرنیشنل مڈفیلڈیونس بیلہانڈااوربرازیلین میڈفیلڈرفرنانڈوبھی کلب کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں ،تاہم کروشین کوچ ایگورٹوڈورکوابھی تک مداحوں کوقائل کرناہے کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی