نااہل ہوا تو کوئی محاذآرائی نہیں کی: گیلانی
جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جلال پور پیر والہ کا دورہ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
کرتے ہوئے مختلف مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی، یوسف رضا گیلانی سب سے پہلے بستی الیاس والا پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کنہوں اور ان کے ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا۔ ملک اکرم کنہوں کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2012ء میں جب مجھے عدالت نے نااہل قرار دیا تو ہم نے کوئی محاذ آرائی نہیں کی اور جمہوری نظام کی برقراری کو ترجیح دی۔ یوسف رضا گیلانی نے ملک اکرم کنہوں کے ماموں ملک مرید حسین کنہوں کی قل خوانی میں بھی شرکت کی بعد ازاں وہ کوٹلہ چاکر میں معروف سیاسی شخصیت و سابق یونین ناظم ملک محمود مسوان کی والدہ کی قل خوانی میں شریک ہوئے۔