جنوبی افریقی انڈر 15سکول رگبی مقامی ٹیم نے221۔0پوائنٹس حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقی انڈر 15سکول رگبی مقامی ٹیم نے221۔0پوائنٹس حاصل کرکے تاریخ رقم ...

  



کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز ) جنوبی افریقی انڈر 15سکول رگبی میں مقامی ٹیم نے 0کے مقابلے میں 221پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ جنوبی افریقی انٹر سکولز رگبی میں بلوم فاؤنٹین کے گرے کالج نے گلین ووڈ کے کوازینلو نٹال سکول کو 221۔0سے انتہائی ذلت آمیز شکست دی ، انڈر 16لیگ میں اسی کالج کی ٹیموں نے164۔0اور 152۔0سے کامیابی سمیٹی جبکہ سی ٹیم نے 147۔0سے کامیابی حاصل کی۔کچھ دیر کے بعد گلین ووڈ کی ٹیم نے احتجاجا میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

ایک مقامی رگبی کوچ نے ریفری اور دونوں ٹیموں کے کوچز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مقابلہ اسی وقت روک دینا چاہیئے تھا جب سکور 100پوائنٹس سے اوپر گیا، اس طرح کے میچز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ذلت آمیز ہیں جس کے بعد وہ اس کھیل کو چھوڑنے کا سوچنے پر مجبو ر ہوجاتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...