فیڈرر کی دستبرداری کے بعد رافیل دوبارہ نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے

فیڈرر کی دستبرداری کے بعد رافیل دوبارہ نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے

  



پیرس (اے پی پی) سوئس سٹار اور 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر کی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد ہسپانوی سٹار رافیل نڈال آئندہ ہفتے دوبارہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کریں گے، نڈال جولائی 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائیں گے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی موجودہ رینکنگ کے تحت برطانیہ کے اینڈی مرے سرفہرست ہیں۔

مرے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اسلئے وہ سنسناٹی ماسٹرز میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ فیڈرر جو کہ کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں بھی سنسناٹی ماسٹرز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے اسلئے نڈال کے پاس دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی