عرفان اللہ اور شیخ عنبر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدروسیکرٹری منتخب

عرفان اللہ اور شیخ عنبر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدروسیکرٹری منتخب

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر )پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عرفان اللہ خان اور شیخ عنبر بشیر کو متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ٹیبل ٹینس ہال میں ہوا جس میں صوبہ بھر سے 27 اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے محمد شاہد جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب سے مسعود علی خان اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے خزانچی کفایت اللہ خان پاکستان ریلوے سے سرفراز احمد خان ڈاھا اورکروما ٹیکس کلب لاہور سے عبدالقیوم خان نے اجلاس میں بطور آبزرور شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...