کانگو بخار کے شبہ میں انتقال کرنیوالے وٹرنری ڈاکٹر کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی

کانگو بخار کے شبہ میں انتقال کرنیوالے وٹرنری ڈاکٹر کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی

  



ملتان(وقائع نگار) نشتر میں کانگو بخار کے شبہ میں فوت ہونے والے وٹرنری ڈاکٹر کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی ہے جس میں کانگو بخار کی تصدیق کی گئی ہے تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی 35 سالہ ڈاکٹر منیر سراج کو 29 جولائی 2017 کو تشویش (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے جو اسی روز فوت ہوگیا اسے شدید بخار ، ناک سے خون اور دورے پڑنے کی علامات تھیں مریض کو کانگو بخار کے شبہ میں وارڈ سے آئسولیشن وارڈ نمبر 27 میں منتقل کیا گیا تھا اور اسی دوران فوت ہوگیا خون کے نمونے لیبارٹری اسلام آباد بھجوائے گئے جس میں نتیجہ پازیٹو آیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...