کیریبین لیگ، نائٹ رائیڈرز پانچویں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

کیریبین لیگ، نائٹ رائیڈرز پانچویں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں دنیش رامدین کی جارحانہ اننگز کی بدولت ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کو شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، رامدین نے 35 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے 13ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، بروکس 37، کرس گیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سنیل نارائن نے 2 جبکہ شاداب خان، کوپر اور ڈیوائن براوو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، دنیش رامدین نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر سینٹ کٹس کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، کولن منرو 36 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، برینڈن میک کولم 16 رنز بنا سکے۔