کارلا اور میڈیسن سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

کارلا اور میڈیسن سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

  



واشنگٹن (نیٹ نیوز) کارلا سوریز نوارو اور میڈیسن کیز جاندار آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سپینش کھلاڑی کارلا سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارونی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں امریکہ کی میڈیسن کیز نے ہم وطن کھلاڑی کوکو وانڈی ویگے کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب جان اسنر، ثام قیوری، فلورین لوپز، رچرڈ گیسکوئٹ اور فابیو فوگنینی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں امریکن کھلاڑی جان اسنر نے وکٹر ٹرائیکی کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، امریکہ کے ثام قیوری بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی کزلوف کو شکست دی، سپین کے فلورین لوپز نے کوریا کے چنگ کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے سمتھ کو زیر کیا، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے مڈویڈو کو شکست فاش سے دوچار کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں جاؤ سوزا، کروگر، کارلووک اور پال فتح یاب رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...