نیوزی لینڈ کا سال 2017-18ء کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

نیوزی لینڈ کا سال 2017-18ء کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

  



ویلنگٹن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2017-18ء سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، نیل بروم، جیت راول اور کولن ڈی گرینڈہوم کو پہلی بار فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈگ بریسویل، لیوک رونکی اور مارک کریگ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، مچل میکلینا گہن، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیمز نیشم، جیت راول، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور جارج وور شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...