ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی فتوحات میں کردار ادا کر ونگا، معین علی

ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی فتوحات میں کردار ادا کر ونگا، معین علی
 ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی فتوحات میں کردار ادا کر ونگا، معین علی

  



برمنگھم (نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...