ایشیا ہاکی کپ کیلئے 38کھلاڑی شارٹ لسٹ ، کیمپ آج لگے گا

ایشیا ہاکی کپ کیلئے 38کھلاڑی شارٹ لسٹ ، کیمپ آج لگے گا

  



اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ کے لئے راولپنڈی میں ہونے والے 2 روزہ ٹرائلز میں سی38کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، فیڈریشن نے منتحب شدہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں رپورٹ کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئیر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز10اور11اگست کو آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ٹرائلز میں ملک بھر سے50کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے ٹیم انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا جس میں پہلے مرحلے میں منتخب شدہ38 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اس کے بعد ایونٹ کیلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کاعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...