جشن آزادی شوٹنگ اور رننگ مقابلے، اذلان، محسن اور سدرہ نے میدان مار لیا

جشن آزادی شوٹنگ اور رننگ مقابلے، اذلان، محسن اور سدرہ نے میدان مار لیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے شوٹنگ اور رننگ(بوائز اینڈ گرلز) کے مقابلے منعقد ہوئے، بوائز کے پہلے ایونٹ میں اذلان خان ، زین ، عثمان اور حسن نے پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، دوسرے ایونٹ میں محسن، تامیر کاشف، علی رضا اور شان نے بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے، جبکہ گرلز کے ایونٹ میں سدرہ، ردا، صبا، مازی اور سارہ پہلے، دوسرے ،تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

میچ کے مہمان خصوصی ارشد سکھیرا اور ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب محمد انیس شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاتھلون جدید دنیا کا کھیل ہے جس میں نوجوان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان میں بھی پینٹاتھلون گیمز مقبول ہورہی ہیں،نوجوانوں کو اس حوالے سے تربیت دے رہے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ پینٹاتھلون گیمزکو فروغ دینے کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...