نیشنل ٹی20 کپ 25 اگست سے ملتان اور فیصل آباد میں شروع ہوگا

نیشنل ٹی20 کپ 25 اگست سے ملتان اور فیصل آباد میں شروع ہوگا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر )نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 25 اگست سے 10 ستمبر تک ملتان اور فیصل آباد میں ہوگا ۔ 25 سے 31 اگست تک ملتان میں اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں مقابلے ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کے لئے د ونوں سینٹرز میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی