سابق ریسلر رک فلیئر کی حالت تشویشناک، کوما میں چلے گئے

سابق ریسلر رک فلیئر کی حالت تشویشناک، کوما میں چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای)کے سابق پہلوان رک فلیئر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سالہ رک فلیئر کو روٹین چیک اپ کیلئے ہفتے کے روز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور وہ کوما میں چلے گئے۔ ڈاکٹروں نے انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔ خبریں ہیں کہ رک فلیئر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، تاہم کون سی بیماری ان کے کوما میں جانے کی وجہ بنی اس بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
رک فلیئر کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تقریبا 40 سال تک ریسلنگ کی دنیا میں راج کیا۔ انہوں نے اپنے دور میں 31 مختلف چیمپئن شپ جیتیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کا نام ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہل آف فیم میں شامل ہے۔