محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جولائی تا12 اگست 2017 تک 3 کروڑ 46 لاکھ روپے کی زائد ریکارڈ آمدن

محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جولائی تا12 اگست 2017 ...

  



ملتان(وقائع نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے ٹوکن ٹیکس میں ریلیف ملنے کے باعث ایکسائز ٹیکنیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی موٹربرانچ کو ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے ۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے عبوری اعداد و شمار کے مطابق (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سال 2016 کے جولائی میں 6 کروڑ 51 لاکھ 2ہزار 577 روپے کی ریکوری ہوئی ‘ جبکہ سال 2017 میں جولائی کے دوران 8 کروڑ 65 لاکھ 12ہزار 815 روپے کی ریکوری ٹوکن ٹیکس کی مد میں ہوئی ‘ اسی طرح سال 2016 کے یکم اگست سے 12 اگست تک 1کروڑ 78 لاکھ86ہزار 837 روپے جبکہ موجودہ سال2017 میں یکم اگست سے 12 اگست تک ایکسائز کی موٹر برانچ نے 2کروڑ 59 لاکھ 33ہزار 188 روپے کی ریکوری ہوئی ۔ اس طرح محکمہ ایکسائز ٹیکنیشن کی موٹر برانچ نے پچھلے سال کی نسبت موجودہ سال 2017 میں یکم جولائی تا 12 اگست 2017 تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 46 لاکھ 46 ہزار 351 روپے کی زائد ریکارڈ ریکوری ٹیکس کی مد میں ہوئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...