کرس گیل کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

کرس گیل کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

  



لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ سے رواں سیزن میں شیڈول ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں عندیہ دیا ہے کہ ماضی میں دنیا بھر کی لیگز کو ملکی کرکٹ پر ترجیح دینے والے پلیئرز سے نرمی برتنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کرس گیل اور مارلون سموئلز کو ہم ون ڈے ٹیم میں واپسی لانے میں کامیاب رہیں گے۔

واضح رہے کہ گیل نے آخری بار 2015 میں ویسٹ انڈیز کیلیے وائٹ کرکٹ بال میچز میں حصہ لیا تھا، تاہم اب وہ انگلینڈ سے ون ڈے کرکٹ سیریز کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں، ماضی میں پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ رہنے والے جونی گریو نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ ماہ پلیئرز کیلیے ایمنسٹی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد گیل جیسے اسٹارز پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی اور وہ ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے، ہم پلیئرز کے ساتھ قانونی مسائل کو حل کرنے کیلیے زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں، ہم نے ایمنسٹی پر ہونیو الی پیشرفت کو لوگوں کے سامنے بھی نمایاں کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایک یا دو بڑے نام واپس 50 اوورز کی کرکٹ میں شامل کرلیے جائیں، ایون لوئس نے حال ہی میں بھارت سے ہوم سیریز میں ٹی 20 میں سنچری بنائی تھی، اس نے ہمیں بتایا تھا کہ مجھ سے دو کھلاڑیوں نے ٹیم میں واپسی کے حوالے سے بات کی تھی جو کرس گیل اور مارلون سموئلز تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...