اسٹورٹ براڈ کو ایان بوتھم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پانچ وکٹیں درکار

اسٹورٹ براڈ کو ایان بوتھم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پانچ وکٹیں درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز) انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریزمیں ایان بوتھم کا ریکارڈ نشانے پر رکھ لیا، انھیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلیے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔براڈ اب تک انگلینڈ کیلیے ٹیسٹ کرکٹ میں379 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور آل ٹائم وکٹ ٹیکر میں تیسرے نمبر پر ہیں، بوتھم383 شکاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں جبکہ جیمز اینڈرسن 487 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، اینڈرسن اس میچ میں براڈ کے ساتھ انگلش اٹیک کا حصہ ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ میں اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں، ہماری بولنگ شراکت داری حریف بیٹسمینوں کو مشکلات کا شکار کرتی ہے۔
، اب تک ہم دونوں مجموعی طورپر 866 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، ٹیسٹ میں ایسی شراکت بہت اہم خیال کی جاتی ہے۔