نجی میڈیکل کالجز تنظیم کی صوبائی حکومت کو ایمر جنسی مریضوں کے مفت علاج کی پیشکش

نجی میڈیکل کالجز تنظیم کی صوبائی حکومت کو ایمر جنسی مریضوں کے مفت علاج کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( وقائع نگار) نجی میڈیکل کالجز کی تنظیم نے مریضوں کے علاج میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
‘ سیکرٹری صحت نجم شاہ سے ملاقات کی ‘ وفد میں ڈاکٹر شبیر ناصر ‘ ڈاکٹر جاوید اصغر ‘ خاقان پراچہ شامل تھے ۔ ملاقات میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کے سبب پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن کے درمیان مستقل بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق ہوا ‘ وفد نے بتایا کہ80 میڈیکل کالجز اور ان سے منسلک ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10ہزار سے زائد ہے وفد نے ایمرجنسی میں مریضوں کے مفت علاج کی پیشکش بھی کی ہے ۔ ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ تعاون کے معاملات کوحتمی شکل دی جا سکے ۔