جائیداد کا تنازع ‘ ماموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر) جائیداد کے تنازع پر سگے ماموں نے بھانجوں پر فائرنگ کردی۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں 42سالہ نعیم اور اس کے بھائی 48سالہ سلیم کا اپنے ماموں اخترسے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔اس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
حوالے لڑائی جھگڑے اور جائیداد کا کیس عدالت میں چل رہا تھا،گزشتہ روز عدالت میں اسی کیس کی پیشی پر جانے والے دونوں بھائیوں سلیم اور نعیم کو اختر نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا جبکہ موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نشتر منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شرو ع کردی ۔