پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پاکستان سٹڈیز کیخلاف توہین عدالت رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پاکستان سٹڈیز کیخلاف توہین ...

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پاکستان سٹڈیز ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ کے خلاف توہین عدالت کی رٹ دائر کرنے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کا فیصلہ کرلیا ۔ڈاکٹر محمد اسحاق فانی نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین شعبہ ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان نے سنڈیکیٹ بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے 22 جولائی2017 ء کو ان کی معطلی میں مزید90 دن کے اضافہ کو کالعدم کر دیا ہے اور وہ بحال ہو چکے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی ڈپارٹمنٹ میں یکم نومبر 2016ء کو جو اننگ دے چکے ہیں۔ لہذا اب انہیں طلبہ کو کلاسز پڑھانے کے لئے ٹائم ٹیبل دیا جائے۔ ڈاکٹر جاوید سلیانہ نے تحریری دراخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یکم نومبر 2016ء کو ڈیپارٹمنٹ میں جوائن کرایا تھا تو وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے جوائن کرانے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا ۔ اب وائس چانسلر نے منع کیا ہے کہ ڈاکٹر اسحاقی فانی کو کلاسز نہ دی جائیں۔بعد ازں ڈاکٹر اسحاق فانی نے تحریری طور پر تمام صورت حال سے ڈین آفس، راجسٹرار آفس اور وائس چانسلر آفس کو آگاہ کر دیا اور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...