چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

  



ملتان(کرائم رپورٹر) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں جاری ملتان پولیس تدارک کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔شہری لٹنے پر مجبور۔معلوم ہوا ہے کہ مظفر آباد کے علاقہ نادر آباد (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کے قریب کار سوار دلشاد عابد سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر 5لاکھ70ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اسی طرح شاہ رکن عالم کے علاقہ میں محمد حذیفہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار 4لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔الپہ کے علاقہ میں ملک اشفاق سے دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔قادر پور راں کے علاقہ میں آصف سے دو نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...