عدم ادائیگی، مزدوروں کی ہڑتال ، دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا تعمیراتی کام بند

عدم ادائیگی، مزدوروں کی ہڑتال ، دانش سکول ٹبہ سلطان پور کا تعمیراتی کام بند

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) حکو مت کی جانب سے دانش سکول ٹبہ سلطا ن پورکے ٹھیکیدار کو رقم کی اداگئی نہ ہونے کے باعث مزدوروں کا کام چھوڑ کر احتجاج مزدوروں کے احتجاج کے باعث دانش اسکول کا تعمیراتی کام بند ہو گیاکمشنر ملتان ڈویژن کی جانب سے دانش اسکول کی تعمیر مکمل کر نے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں تعمیراتی کام مکمل ہو نا ایک خواب بن گیا ۔تفصیل کے مطا بق حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کے پہلے دانش اسکول کی ٹبہ سلطان پور کے چک نمبر204ڈبلیو بی میں سال2013میں منظوری دیتے ہوئے ایک ارب25کروڑ سے زائد کی گرانٹ جاری کی ہے جس کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ٹھیکیداروں کو رقم کی اداگئی نہ ہو نے کے باعث دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کے روزانہ کی اُجرت پر کام کر نے والے مزدوروں نے احتجاج ہڑتال کردی ہے جس کے باعث دانش اسکول میں تعمیراتی کام بند ہوگیا ہے دانش اسکول کا تعمیراتی کام بند ہونے سے اسکول کی تعمیرمیں تاخیر ہورہی ہے چند روز قبل کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ ،صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور دیگر آفسران کے ہمراہ دانش اسکول کا وزٹ کیا تھا اور تعمیر چیک کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو دانش اسکول کی تعمیر 15ستمبر تک ہر صورت مکمل کر نے کا حکم دے رکھا ہے اب مزدوروں کو اُجرت نہ ملنے پر کام بند ہو نے سے دانش اسکول کی مقررہ وقت میں تعمیر مکمل ہو نا ایک خواب بن گیا ہے مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ حکو مت نے ٹھیکیداروں کو رقم کی اداگئی نہیں کی جس کی وجہ سے ہمیں بھی ڈیڑھ ماہ سے اُجرت نہیں دی گئی جس کے باعث ہمارے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ہیں۔ مزدوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان بلال احمد بٹ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کوفوری طور پر رقم کی اداگئی کرتے ہوئے ہمیں ہماری ڈیڑھ ماہ کی اُجرت دی جائے تاکہ ۔مزدوروں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ہمیں 2روز کے اندر رقم کی اداگئی نہ کی گئی تو ہم احتجاج دفترکمشنر ملتا ن کے سامنے جا کر احتجاج اور دھر نادینے پر مجبو ر ہوجائیں گے واضع رہے کہ کمشنر ملتان کے دوران کے پروجیکٹ کے مین ٹھیکیدار نے اعتراف کیا تھا کہ ہمیں یہاں پر فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اس کے باوجود مزدوروں کواُجرت نہیں دی جارہی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...