عدالت سے نا اہل ہونیوالا شخص جلوس نکال کر آئین تبدیل کروانا چاہتا ہے، عثمان فاروق

عدالت سے نا اہل ہونیوالا شخص جلوس نکال کر آئین تبدیل کروانا چاہتا ہے، عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ عدالت سے نااہل ہونے والا شخص سڑکوں پر جلوس نکال کے آئین کو (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
بدلنے کی باتیں کررہا ہے۔آئین ملک کو متحد رکھنے کی دستاویزہے۔یہ بات انہوں نے جے آئی یوتھ کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف اپنی غلطیوں پر نادم ہونے کی بجائے دستور سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں گے تو انہیں عوام کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا اورجماعت اسلامی آئین پاکستان اور اسکی تمام نظریاتی شقوں اور دفعہ 62 ،63 کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکل آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اسکی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔لاکھوں جانوں کی بے مثال قربانی اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ملک کو 70 سالوں کے دوران کرپٹ حکمرانوں اور اشرافیہ نے لوٹ مار کرکے نہ صرف ملک کو کنگال اور مقروض بنایا بلکہ عوام کو مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں دھکیل دیا۔ میاں محمد نعیم ثاقب، انجینئر سجاد بلوچ شیخ حیدرفاروق،غازی اتحاد کے رہنما ڈاکٹر محمود احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گا اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا۔ریلی میں نائب امیر ضلع شیخ عبدالستار، شیخ سعد فاروق ،کونسلرز عرفان غفور چوہدری،عبدالخالق،صہیب صدیقی،محمد عمر باپا،محمد جمال ولیکا،خالد قریشی، رحمت اللہ نصیر سمیت نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ریلوے روڈ،دربارِ قادریہ روڈ،صدر بازار،گھنٹہ گھر بازار،گولائی کمیٹی،لیاقت بازار، جامپور روڈ سے گزر کر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔