ہفتہ صحت کا آغاز، ہسپتالوں، مراکز صحت میں امراض کی تشخیص، علاج کیلئے کاؤنٹر قائم

ہفتہ صحت کا آغاز، ہسپتالوں، مراکز صحت میں امراض کی تشخیص، علاج کیلئے کاؤنٹر ...

  



ملتان،شجاع آباد،جلالپور پیروالا ، خانیوال ، وہاڑی، لڈن،گگومنڈی،کچا کھوہ،کوٹ ادو،چوک سرور شہید،بہاولپور،کہروڑ پکا،دھنوٹ،سمہ سٹہ،گوگڑاں،ڈیرہ بکھا،ڈاہرانوالا،ترنڈمحمد پناہ،خان پور،صادق آباد، راجن پور،مٹھن کوٹ،جھوک اترا،کوٹلہ مغلاں،چوک اعظم، کروڑلعل عیسن(وقائع نگار،نمائندگان) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ہفتہ صحت کا آغاز کردیا گیا، ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،دیہی و بنیادی مراکز صحت میں مختلف امراض کی تشخیص(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

و علاج کیلئے ڈیسک قائم حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائینگے،اس سلسلے میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ہفتہ صحت19اگست2017ء تک جاری رہے گا،ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،دیہی و بنیادی مراکز صحت پر مہم کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی مفت سکریننگ کی جائے گی،حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی نے شہباز شریف جنرل ہسپتال میں ہفتہ صحت کا افتتاح کیا ایم ایس ڈاکٹر عفت پاشا بھی ہمراہ تھے،منور احسان نے قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں دیہی و بنیادی مراکز صحت پر ہفتہ منایا جارہا ہے،شہری ہسپتالوں میں اپنی رجسٹریشن کروائیں اور مختلف بیماریوں کا چیک اپ اور ٹیسٹ مفت کروائیں،ایم ایس ڈاکٹر عفت پاشا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کیمپس میں آنے والے افراد کی رجسٹریشن کررہے ہیں پہلے روز 530افراد کی سکریننگ کی گئی،50حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کو مریضوں کی سکریننگ بارے ٹارگٹ دئیے گئے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کو یومیہ400افراد،تحصیل ہسپتال کو یومیہ250افراد،دیہی مراکز صحت کو یومیہ150افراد جبکہ بنیادی مرکز صحت کو یومیہ50افراد کی سکریننگ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ہفتہ صحت کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پنجاب انفارمیشن ٹینالوجی بورڈ کو بھیجیں گے،تمام مریضوں کی رجسٹریشن آن لائن ہوگی۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر (پانی ) سید جاوید علی شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں ہفتہ صحت میلہ کا افتتاح کیا اس موقع چیئرمین بلدیہ ڈاکٹر رفیق احمد قریشی، اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف مغل،ایم ایس راؤ امجد بھی موجود تھے بعد ازاں وفاقی وزیر نے ہسپتال میں وارڈ وں کا بھی معائنہ کیااور ایم ایس سے ہسپتال کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے انشاء اللہ شجاع آباد کو صحت کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کریں گے ۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق ہفتہ ء صحت کا باقائدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں کیا جبکہ ضلع کی تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ہفتۂ صحت کے دوران لگائے گئے کیمپوں کی خود نگرانی کر یں گے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر علی اطہر ‘ ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر سجاد سیال سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ہفتۂ صحت کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ‘ ٹی ایچ کیوز ‘ دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں مختلف بیماریوں شوگر ‘ بلڈ پریشر ‘ ہیپاٹائٹس : دمہ ‘ ٹی بی سمیت حاملہ خواتین اور ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے مریضوں کی ماہر ڈاکٹروں او ر تربیت یافتہ عملہ کی زیر نگرانی مفت تشخیص اور علاج کیا جائے گا ۔جلال پور پیروالا سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 روزہ صحت میلے کا آغاز ہو گیا، صحت میلے کا افتتاح رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے فیتہ کاٹ کر کیا،اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر احسان باری اورہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 15 تا 19 اگست تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران مختلف بیماریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق پنجاب بھر کی طر ح ضلع وہاڑی میں بھی خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصو صی ہدایت پر ہفتہ صحت کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اورڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کیا افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر ما نی ، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر تو حید بھٹی، ڈاکٹر حفیظ احمد ، ڈاکٹر راؤ مسعو د اکبر بھی مو جو دتھے طبی کیمپ میں عوام کی سہولت کے لیے مختلف ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ایم پی اے میاں ثا قب خورشید اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈاکٹرز اور عملہ کی کا ر کر دگی جا نچنے کے لئے اپنا معا ئنہ بھی کر ایا اور مختلف ڈیسکوں پر رجسٹریشن کے مر احلہ سے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ اور طبی معا ئنہ تک کے مختلف مراحل کا مشاہد ہ کیا۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق لڈن میں بھی ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں لڈن ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں انچارج ڈاکٹر محمد آصف ،نیوٹریشن آفیسر وقاص اعوان سمیت کثیر تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے دیہی عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت پانچ روزہ صحت تحفظ کیمپ کا آغاز آج رورل ہلیتھ سنٹر گگو منڈی میں ہوا کیمپ کا افتتاح ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہلیتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد اکرم ۔ڈاکٹر اقبال انصاری ۔ڈاکٹر نیعم محمود۔لیڈی ڈاکٹر صفیہ شاہین۔ لیڈی ڈاکٹر شمائلہ ۔لیڈی ہیلتھ ورکر فرحت شاہین بھی موجود تھیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ دیہی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور خطرناک بیماریوں سے بچاؤکے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے دورداراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں سات روزہ صحت کیمس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے۔کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچا کھوہ رورل ہیلتھ سنٹر کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ 15اگست سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 19اگست تک جاری رہے گا جس میں مریضوں کا بلڈ پریشر،وزن، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی بی معائنہ و دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں صحت میلہ کا افتتاح صوبائی وزیرجیل خانی جات ملک احمدیارہنجرانے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرسیف انورجپہ،سی۔او۔ہیلتھ ڈاکٹرشاہدمگسی،ایم۔ایس۔ڈاکٹراطہرفاروق،ڈاکٹرنجیب چشتی ،ملک مختارکھوکھراوردیگرموجودتھے۔ملک احمدیارہنجرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں ہیلتھ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایچ کیوہسپتال چوک سرور شہید میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ہفتہ صحت کے حوالے سے خصوصی کیمپ لگایا گیا ،جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد ضیا ء انجم ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ ، ڈاکٹر شاہد ریاض اور اور ڈاکٹر عبدالرشید نے اپنی نگرانی میں شہریوں کو صحت و غذائیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام دیا اور شہریوں کو متعددی بیماریوں مثلاٗ کالا یرقان، تپ دق و دیگر موزیامراض کی تشخیص و علاج اور بچوں بچوں کیلئے متعددی امراض سے بچاؤ اور غذائی کمی کا علاج بارے بتایا۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال یزمان اور بنیادی مرکز صحت1 ڈی این بی یزمان میں خادم پنجاب ہفتہ صحت خدمت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید اصغر، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور علاقہ کے لوگ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت خدمت اور صحت عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تحصیل ، ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتالوں اور منتخب دیہی و بنیادی مراکز صحت پر تحفظ صحت کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں طبی معائنہ، حفاظتی ٹیکے، امراض کی تشخص، علاج معالجہ اور لوگوں کو طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید اصغر نے بتایا کہ ضلع بھر میں خادم پنجاب ہفتہ صحت خدمت جاری ہے۔کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق ہفتہ صحت و خدمت منانے کا مقصدعوام کے لئے علاج معالجہ کی مزیدسہولیات فراہم کرنا ہے۔ عوام کو فری چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کررہے ہیں۔ یہ بات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمیاں افتخاراحمدنے کہی۔ وہ گزشتہ روز ٹی ایچ کیوہسپتال میں ہفتہ صحت و خدمت کے آغازکے موقعہ پر دورہ کرنے والی مختلف شخصیات سے گفتگوکررہے تھے۔ ہفتہ صحت وخدمت کا آغاز چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک قاسم خان جوئیہ نے ڈاکٹرز کے ہمراہ خصوصی دعا کے بعد کیا۔ چئیرمین ملک قاسم خان جوئیہ، کونسلرزاور صحافیوں نے مختلف کاؤنٹرزپر وزٹ کیا اور مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پنجاب بھر میں صحتِ عامہ کے فروغ کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔دھنوٹ و گردو نواح کے لوگوں کو حکومتِ پنجاب کی طرف سے قریبی مرکزِ صحت دھنوٹ میں مختلف وبائی امراض کے فری ٹسٹ وماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے چیک سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ میاں ولی محمد کاشف نے بنیادی مرکزِ صحت دھنوٹ میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے صحتِ عامہ کے فروغ کیلئے لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرریجنل منیجر ساؤتھ پنجاب حسن مصطفیٰ نے بتایا کہ15اگست سے 19اگست تک پانچ روزہ تحفظِ صحت کیمپ میں حاملہ خواتین اور بچوں میں غذائی و فولادکی کمی،بلڈ پریشر،ٹمپریچر،پلس،ہائیٹ کے چیک اپ سمیت ہیپاٹائیٹس بی اینڈسی،ٹی بی،شوگر،ملیریااورایڈز کے فری ٹسٹ کئے جائیں گے اور پھر ان کا مناسب علاج کیا جائے گا۔سمہ سٹہ سے نامہ نگا رکے مطابق حکومت پنجاب عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے دیہی علاقوں میں بہترین علاج معالجہ کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں محکمہ صحت کی کارکردگی قابل تحسین ہے طبی مرکز صحت ماڑی شیخ شجرہ کے عملہ کی کاوشوں کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورتعاون کرینگے ان خیالات کااظہار چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمدقریشی ڈی ایچ او میڈیسن ڈاکٹرشاہد بیگ نے بی ایچ یوماڑی شیخ شجرہ میں ہیلتھ ویک فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گوگڑاں سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب بھر کی طرح رورل ہیلتھ سنٹر گوگڑاں میں بھی ہفتہ صحت کیمپ لگا دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح سیاسی وسماجی شخصیت شیخ محمد عمران نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر سینئر میڈیکل آفیسر چوہدری محمد اکرم ، ڈاکٹر وکیل سکھیرا، راؤ عبدالشکور جنرل کونسلر، گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر خواجہ محمد شفیق، ڈاکٹر وقاص سعید فریدی، ملک محمد اعجاز بھٹہ و دیگر موجود تھے ۔ڈیرہ بکھا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی طر ف سے سات روزہ صحت میلہ کا انعقاد رورل ہیلتھ سنٹر لال سوہانرا میں کیا گیا جس کا افتتاح یونین کونسل نمبر 3لا ل سوہانرا کے چےئر مین چوہدری محمد انور گورائیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایم آئی ایس برانچ/ آر ایم ڈاکٹر ذیشان رؤف نے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان رؤ ف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اور ہ صحت میلہ سات یوم تک جاری رہے گا اس میں تمام ادویا ت اور ٹیسٹ فری ہونگے۔ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاہرانوالہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ہفتہ صحت منانے کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔پورے پنجاب میں محکمہ صحت کی جانب سے ہر سرکاری ہسپتال میں 15اگست تا 19اگست تک ہیلتھ ویک منایا جائے گا۔میڈیکل کیمپ میں انچارج رورل ہلیتھ سنٹر کی زیر نگرانی ٹی بی،ہیپا ٹئٹس،سکریننگ ٹیسٹ،مختلف بیماریوں کی تشخیص کے ٹیسٹ اور علاج معالجہ بالکل فری کیا جائے گا۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق بنیادی مرکز صحت جن پور میں حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ روزہ سکریننگ کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں ہیپاٹائیٹس بی ،ہیپاٹائیٹس سی ،ملیریا ،شوگر ،ہیمو گلوبن دیگر کے ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں پانچ روزہ سکریننگ کیمپ میں روزانہ ایک سو سے زائد مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بنیادی مرکز صحت جن پور کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد مشتاق کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خان پور سے تحصیل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت نے علاج معالجے کو معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ یہ سہولت ہر فرد تک یقینی طورپر پہنچانے کے لئے ہسپتالوں کے نظام کو کمپیوٹرائز ڈکرکے جدید ٹیکنالوجی سے منسلق کیا ہے ، تمام ہسپتال براہ راست لاہور سے لمحہ با لمحہ مانیٹر ہورہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی قائم کردہ ٹیم ہر وقت کی کارکردگی سے باخبر رہتی ہے ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں قائم کئے گئے (ہفتہ صحت ) سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میری تحریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےTHQخان پور کوخصوصی فنڈز دئے ہیں ، ہسپتال میں تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں ، ہیپا ٹائٹس کے فری چیک اپ ، ٹیسٹ ، اور ویکسین ہورہی ہے۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد میں بھی ہفتہ صحت کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی سی رحیم یارخان سقراط امان رانا نے فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مخدوم بشارت حسین‘ اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر‘ وائس چےئرمین بلدیہ میاں محمد اسلم‘ ترجمان مسلم لیگ ن عبدالصبور چوہدری ‘ ایم ایس ڈاکٹر غضنفر شفیق و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی سقراط امان رانا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت پنجاب عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہفتہ برائے صحت کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے کیا اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل راجن پور سردار عبدالعزیز خان دریشک بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ہفتہ برائے صحت میں عوام الناس کو فراہم کی گئی سہولیات بارے ایم ایس راجن پور ڈاکٹر ریاض نے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ ہفتہ 15اگست سے 19اگست تک جاری رہے گا۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں صحت کے حوالے انقلابی اقدامات کیے ہیں ہفتہ صحت پروگرام بھی ایک انقلابی اقدام ہے جس سے غوث آباد کے غریب عوام مستفید ہوں گے عوام کو صحت کی بنیاد ی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں لغاری سرداروں نے ہمشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا ہفتہ صحت پروگرام میں بی ایچ یو غوث آباد کا انخاب خوش آئند ہے حکومت تمام طبعی سہولتیں مستقل بنیادوں بنیادی مراکز صحت میں مہیا کرے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی حیدر قریشی و سابق ناظم غوث آباد سردار خلیل احمد خان سکھانی ،سیاسی و سماجی ژخصیت سردار نعیم خان سکھانی نے بی ایچ یو غوث آباد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کرائے گئے ہفتہ صحت پروگرام کا فتتاع کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کیا ۔کوٹلہ مغلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب صحت عامہ کی سہولیات میسر کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے صحت عامہ کیلئے میاں شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کونسل ممبر مرزا گل نواز خان نے مرزا محبوب سکندر کے ہمراہ B H Uکوٹلہ مغلان میں خاددم پنجاب ہفتہ صحت خدمت پروگرام کے تحفظ صحت کیمپس کوٹلہ مغلان فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال چوک اعظم میں ہفتہ صحت کا پہلا دن دو سوٹوکن جاری کئے گئے صحت کا ہفتہ منانے کا اقدام لائق تحسین ہے مہنگے ٹیسٹ فری کرائے جانے پر لوگوں کا حکومت پنجاب DCلیہ اور COہیلتھ کو سراہا ایم ایس ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ ہم نے ٹوکن کا سلسلہ عوام کی سہولت کے لیے جاری کیا ہے تاکہ ہر کام بالترتیت کیا جاسکے اس سلسلہ میں آٹھ کاونٹر بنائے گئے ہیں پہلے نمبر پر ڈیٹااندارج دوسرے پر وزن اور قد چھاتی ٹیسٹ ،تیسرے نمبر پر بلڈ کے ذریعہ شوگر ہپاٹائٹس A,B,Cایڈزکینسر ،دمہ ،ٹی بی ،تمام ٹیسٹوں کے بعد پازٹیومریضوں کے خون کے سمپل PCRکے لیے بھی بھجوائے جائیں گے اور ان مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔کروڑلعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کروڑ میں محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ صحت کا آغاز کیا جارہا ہے ایم ایس ڈاکٹر محبوب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ 19اگست تک جاری رہے گا کیمپ میں ہیپا ٹائٹس B/E۔HIVملیریا کی سکریننگ اور ہیپاٹائٹس Bکے مفت ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...