باغبانپورہ ، ون ویلنگ کے دوران ٹرک سے ٹکر میں جاں بحق 2دوستوں کو سپرد خاک کردیا گیا ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

باغبانپورہ ، ون ویلنگ کے دوران ٹرک سے ٹکر میں جاں بحق 2دوستوں کو سپرد خاک ...

  



 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) با غبانپو ر ہ کے علاقہ میں ایک روز قبل ون ویلنگ کے دوران ٹر ک سے ٹکر کے نتیجہ میں جا ں بحق ہو نے والے دونو ں دوستوں کو ورثانے آہو ں اور سسیکیو ں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ ٹر ک ڈرائیور کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں دوموٹر سائیکل سوار نوجوان 14 سالہ د ہشام اور 17 سالہ یاسین جو قریبی دوست تھے، 14اگست کے موقع پرتفر یح کے لئے گھر سے نکلے ۔ پو لیس کے مطا بق محمود بوٹی روڈ پر دو نو ں نوجوان موٹر سائیکل سوار پر کرتب دکھا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر جا ں بحق ہو گئے ، 17 سالہ یاسین اور 15 سالہ ہشام مسیح کی لاشیں گھر پہنچیں تو گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورے علاقہ میں سوگ کا سماں طاری ہوگیا۔ نوجوان یاسین اور نوجوان ہشام کی ماؤں پر غشی کے دورے پڑتے رہے اورجھولیاں اٹھا اٹھا کر ٹرالر کے ڈرائیور کو بددعائیں دیتی رہیں۔ پو لیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کرد یں جنہیں بعدازا ں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ٹر ک ڈرائیورکو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 200 سے زائد نوجوانوں کو پو لیس نے ویلنگ کرتے ہوئے گرفتا ر کیا ،متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے ان کے خلاف 110 مقدمات درج کر لئے گئے ۔

مزید : علاقائی