رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس کی درخت سے ٹکر ایک شخص جاں بحق ، 14زخمی

Aug 16, 2017

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطا بق رائیونڈ روڈ پر پاجیاں چوک کے قریب نجی فیکٹری کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کارروئیاں شروع کردیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جبکہ دوران علاج افتخار نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں