کلمہ چوک ،پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو انڈرپاس سے دھکا دے دیا

کلمہ چوک ،پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو انڈرپاس سے دھکا دے دیا

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)گا رڈن ٹاؤن کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر مبینہ تشدد، اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو انڈرپاس سے دھکا دے دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کلمہ چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر بائیس سالہ ذوہیب کو مبینہ طو ر پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذوہیب اپنے دوستوں کے ہمراہ گلبرگ گیا تھا جہاں پولیس نے ہلڑبازی کا بہانہ بنا کر روکا اور رشوت کا مطالبہ کیا۔ انکار کرنے پر اہلکاروں نے ذوہیب کو انڈرپاس کی دیوارسے نیچے گرا دیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو ون ویِلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی تھی، کئی لوگوں کو ہلڑ بازی کرنے پر حراست میں لیا گیا، ذوہیب پر تشدد نہیں کیا گیا، اس نے خود چھلانگ لگائی ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے۔

ذوہیب کے اہل خانہ نے ابھی تک اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست نہیں دی۔

Bac

مزید : علاقائی


loading...