ساندہ، 20سالہ نوجوان چھری لگنے سے حادثاتی طور پرجاں بحق

ساندہ، 20سالہ نوجوان چھری لگنے سے حادثاتی طور پرجاں بحق

  



لاہور( سٹی ر پو رٹر) ساندہ کے علاقے میں 20سالہ نوجوان پرُسرار طور پر پیٹ میں چھری لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم سے انکار پر لاش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی ۔لواحقین کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقے شبلی ٹاؤن ڈوگر مارکیٹ کے رہائشی 20سالہ وسیم نامی نوجوان کو دو روز قبل زخمی حالت میں علاج کے لیے میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دوران علا ج دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیا جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دیا گیا۔ ورثا کے مطابق دو روز قبل وسیم چھری کواچھال کر کرتب کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور اس کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چھری اس کے پیٹ میں جا لگی جس سے اس کا گردہ کٹ گیا، اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...