مانگا منڈی :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری نقدی، زیورات و گاڑیوں سے محروم

مانگا منڈی :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری نقدی، زیورات و گاڑیوں سے محروم

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر اور گاڑیوں سے محروم۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں چاہ تمولی گاؤں کو جانے والے راستہ پر پولیس ناکہ کی جگہ مسلح پانچ نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں محمد ندیم پر والدہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا کر 15ہزار مالیت کا موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی ، محلہ احمد آبادکے رہائشی پرویز سے 15ہزار روپے نقدی ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لی۔ اس کے علاوہ کئی مسافروں کو روک کر تشدد کرکے ہزاروں روپے چھین لیے۔ 15پرکال چلائی گئی مگر تھانہ مانگا منڈی پولیس ایک گھنٹہ بعد موقع واردات پر پہنچی۔علاوہ ازیں سبزی منڈی کھوکھر چوک میں اسماعیل کی گھر کے آگے کھڑی نئی موٹر سائیکل نمبری LEM-17A-950 چوری کر لی گئی۔ ملتان روڈ المدنیہ ہوٹل کے قریب محمد اسماعیل کے بیٹے سے دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر نئی موٹر سائیکل چھین لی۔ اس کے علاوہ نامعلوم چور تین دوکانوں سے ہزارو ں کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لے کر فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...