سانحہ یو حنا آ باد ، 2 قیدیوں پر تشدد ،ایک ہلاک،دوسرا شدید زخمی

سانحہ یو حنا آ باد ، 2 قیدیوں پر تشدد ،ایک ہلاک،دوسرا شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)کوٹ لکھپت جیل میں یو حنا آ باد میں دو افراد کو زندہ جلا نے والے دونوں قیدیوں پر جیل انتظا میہ کا مبینہ تشدد ،ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک بیان کی جا تی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ چند سال قبل یوحنا آ باد بم دھما کے دوران قصور کے 2 شہریوں کو نشتر ٹاؤن کے رہائشی اینڈراس اور الیاس نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا جس کی پاداش میں دونوں ملزمان سزا کاٹ رہے تھے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نشتر ٹاؤن کا رہائشی 35سالہ ملزم اینڈراس ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی الیاس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔آ ئی جی جیل خا نہ جات میاں فاروق نذیر نے بتا یا کہ میں چھٹی پر ہوں جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر کا کہنا ہے کہ محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -