درجنوں وارداتوں میں ملوث عزیزی ڈکیت گینگ کے3 ملزمان گرفتار

درجنوں وارداتوں میں ملوث عزیزی ڈکیت گینگ کے3 ملزمان گرفتار

  



لا ہور(کرا ئم رپورٹر)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عزیزی ڈکیت گینگ کے3 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران لوٹا ہوالاکھوں روپے کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کی سپیشل پولیس ٹیمیں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی کی تشکیل کر دہ پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن خالد محمود فاروقی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں عزیزی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عزیز عرف عزیزی اور اس کے 2ساتھیوں جنید اور فاروق احمد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس قبل بھی ڈکیتی اور راہزنی کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...