تھانہ مانگا منڈی کے محرر پر ملزموں کو رشوت لیکر چھوڑنے کاالزام

تھانہ مانگا منڈی کے محرر پر ملزموں کو رشوت لیکر چھوڑنے کاالزام

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی دوسری دفعہ تعینات ہونے والے محررمنشی سلیم انجم نے تھانہ مانگا منڈی کو سونے کی چڑیا میں تبدیل کر دیا روزانہ 20سے لیکر 25ہزار روپے مبینہ طور رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس اور پٹرولنگ پولیس والے روزانہ کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لالنئس والے چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں اور تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی والوں پکڑ کر تھانہ مانگا منڈی میں بند کرکرتے ہیں مگر چند گھنٹے بعد مبینہ طور پر 500روپے سے لیکر1000روپے تک رشوت وصول کرکے محر رمنشی سلیم انجم چھوڑ دیتا ہے اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے کا مک مکا کرکے چھوڑ نے کا وطیرہ بنا رکھا ہے بلکہ تھانہ مانگا منڈی کے انچارج کو محرر منشی کے رشوت لینے کا علم ہوا اور تھانہ انچارج نے کئی دفعہ سرزیش کی اور اس کے خلاف کاروائی کرنے سے بے بس چکا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک ایم پی اے کی سفارش پر دوسری دفعہ تھانہ مانگا منڈی میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے محرر سلیم انجم سے رابطہ کیا گیا تو اس نے موقف دینے سے انکارکردیا۔

مزید : علاقائی


loading...