انویسٹی گیشن ونگ نے ایک ماہ میں64گینگز کے 162خطرناک ملزمان گرفتار کئے

انویسٹی گیشن ونگ نے ایک ماہ میں64گینگز کے 162خطرناک ملزمان گرفتار کئے

  



 لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے بتایا کہ شہر میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی ،ہاؤس رابری،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 64گینگز کے162خطرناک ملزمان کو گرفتار کیااور 584 مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے 3کروڑ 50لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا ۔اس کے علاوہ23 مقدمات قتل کے خطرناک ملزمان کے چالان کئے گئے ، 2مقدمات اغواء برائے تاوان،2مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل ،1مقدمہ ڈکیتی، 135مقدمات سرقہ بالجبر،32 مقدمات وہیکل چھیننا،341مقدمات وہیکلز چوری ،105 مقدمات نقب زنی ،566خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے145 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے ،علاوہ ازیں254 عدالتی مفرورگرفتار کئے گئے جبکہ کل 4989مقدمات چالان کئے گئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ کی تمام ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی نہ صرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی کو و اپس کرنے میں ہر وقت کوشاں رہتی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...