پرانی انارکلی ، تیز رفتار کارکھمبے سے ٹکرا گئی، نوجوان زخمی ،ڈرائیور فرار

پرانی انارکلی ، تیز رفتار کارکھمبے سے ٹکرا گئی، نوجوان زخمی ،ڈرائیور فرار

  



لاہور(خبرنگار) پرانی انارکلی کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو نوجوان آزادی کا جشن منانے کے بعد گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، گاڑی کی تلاشی لی گئی تو شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی جس پر پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان گاڑی چلا رہا تھا جبکہ دوسرا نوجوان شور شرابہ کر رہا تھا ۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نشے میں تھا جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکا۔

مزید : علاقائی


loading...