خوشاب،سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد رآمد

خوشاب،سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد رآمد

  



لاہور ( کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خوشاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔دہشت گرد کے قبضے سے1550گرام دھماکہ خیز مواد ، 4ڈیٹو نیٹر برآمد کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوشاب میں جوہر آباد کے علاقہ دارلاسلام چوک سے دہشت گرد یونس کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ دہشت گرد کے قبضے سے 1550گرام دھماکا خیز مواد ، 4 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں ۔

مزید : علاقائی