لمزنے پاکستان کا 70واں یوم آزادی ملی جو ش و جذبے سے منایا

لمزنے پاکستان کا 70واں یوم آزادی ملی جو ش و جذبے سے منایا

  



لاہور( پ ر)لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) نے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا ۔جشن کی تقریبات کا آغاز احتراماً چند لمحوں کی خاموشی سے ہوا پھر قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ، بعد ازاں تقریب کے شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں اور آزادی جیسی انمول دولت ملنے پر سجدہ شکر ادا کیا گیا ۔ جشن آزادی کی ان تقریبات میں لاہوریونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے فیکلٹی ارکان، طلباء اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرایکٹنگ وائس چانسلرلاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) ڈاکٹر شاہد مسعود نے صدر مملکت پاکستان جناب ممنون حسین کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ "ملک کو درپیش حالات کے پیشِ نظر ہمیں اجتہاد کو فروغ دینا چاہیے ۔اس صورتِ حال میں ہمیں آئین کے زیر سایہ قومی مفاد ات کے لیے ذاتی چپقلشوں کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے"۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی نظریاتی لازوال قیادت ، جدوجہدِآزادی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں اجتماعی فیصلے کرنا ہوں گے اور ایک قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...