پنجاب، 1034 حادثوں میں 10 افراد جاں بحق931 شدید زخمی

پنجاب، 1034 حادثوں میں 10 افراد جاں بحق931 شدید زخمی

  



لاہور (خبر نگار) پنجاب کے1034 مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں10افراد جاں بحق جبکہ 931شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں293افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جا ں بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 452ڈرائیور،58کم عمرڈرائیور، 169 مسافراور 613پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت213متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں107متاثرین کے ساتھ دوسرے ا و ر ملتا ن 63حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1234متاثرین میں952مرد اور256خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں902موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،111موٹر کاریں،48مسافربسیں،24ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی