سینیٹر پری گل آغا کا سابق ایم پی اے سیمل کامران کے خلاف اشتغاثہ

سینیٹر پری گل آغا کا سابق ایم پی اے سیمل کامران کے خلاف اشتغاثہ

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سنیٹرپری گل آغا کی جانب سے سابق ایم پی اے سیمل کامران کے خلاف دائراستغاثہ کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج مجاہد شیر دل چیمہ کی عدالت میں سینٹر پری گل آغا نے سابق ایم پی اے سیمل کامران کے خلاف دفعہ 500کے تحت استغاثہ دائر کررکھا ہے، یہ استغاثہ انہوں نے اپنے وکیل اسرار الٰہی کی وساطت سے دائر کیا ہے ، عدالت میں گزشتہ روزوکیل نے دستاویزات پیش کیں اورموقف اختیار کیا کہ سیمل کامران پری گل آغا کو بلیک میل اور اس کے خلاف اخبارات میں بیان بازی کررہی ہیں جس سے اس کی شہرت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ،اس کے علاوہ سیمل کامران اپنے نام کے ساتھ راجہ بشارت کا نام استعمال کررہی ہیں حالانکہ اس کاراجہ بشارت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ سائلہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ اسے پیسے دے ورنہ وہ اسی طرح اسے تنگ کرتی رہے گی۔ عدالت نے گزشتہ روز پری گل آغا کے وکیل کی بحث کے بعد استغاثہ کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...