گرین ٹاؤن تھانے پر حملہ کے 22ملزموں کے کیس کی سماعت ملتوی

گرین ٹاؤن تھانے پر حملہ کے 22ملزموں کے کیس کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرین ٹاؤن تھانے پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 22ملزموں کے کیس کی سماعت 23اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس کی طرف سے کاشف اورنعمان سمیت 22ملزموں کے خلاف تھانے پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے اس کیس میں گواہوں کو طلب کررکھا تھا لیکن وہ گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے جس پر فاصل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک اہم کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور گواہ پیش نہیں کئے گئے۔عدالت نے پراسکیوشن کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت پر گواہوں کو پیش کریں ۔

مزید : علاقائی


loading...