چوری میں ملوث 2ملزم ناکافی ثبوت کی بنیاد پربری

چوری میں ملوث 2ملزم ناکافی ثبوت کی بنیاد پربری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں رومان علی اور دلشاد کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

عدالت میں اچھرہ پولیس نے ملزمان رومان علی اور دلشاد کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔پولیس تفتیش میں بھی ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ، عدالت سے استدعا ہے کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی