ڈکیتی میں ملوث ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈکیتی میں ملوث ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 2روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ سردار یوسف کے روبرو ہربنس پورہ پولیس نے ملزم علی لیاقت کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے۔ملزم سے 6 موبائلز اور پستول برآمد کروانا ابھی باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -