کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت منظور

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔عدالت میں تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزم نوید مسیح، عثمان اور آصف کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...