لڑائی جھگڑے کے 3ملزم بری

لڑائی جھگڑے کے 3ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے اور دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث کے روبرو گلبرگ پولیس نے ملزمان فیصل، عثمان اور محمد احمد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مدعی اور ملزمان میں غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہوا تھا۔ملزمان اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -