یو ای ٹی کی چار ڈگریوں کی پاکستان انجینئرنگ کونسل نے منظوری دے دی

یو ای ٹی کی چار ڈگریوں کی پاکستان انجینئرنگ کونسل نے منظوری دے دی

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی کی چار ڈگر یوں کی پاکستان انجینئرنگ کونسل نے منظوری دے دی۔اینوائر نمینٹل انجینئر نگ ،کمپیوٹر انجینئر نگ ،مائننگ انجینئر نگ، اور جیا لوجیکل انجینئر نگ ڈگریوں کے لیے یو ای ٹی نے مطلوبہ ضروریات پوری کر دی۔ پاکستان انجینئر نگ کونسل نے یوای ٹی کی چار ڈگریوں کی حتمی منظوری کی اطلاع وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کے نام خصوصی خط کے ذریعہ دی۔ چاروں انجنیئرنگ پروگرام کے لیے یو ای ٹی کے پاس مطلوبہ کوالیفکیشن کے اساتذہ کی بہترین سہولیات میسر ہیں جس کے باعث پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے ڈگریوں کی منظوری با خوشی دے دی۔ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اس وقت اینوائرمینٹل انجنیئرنگ ، کمپیوٹر انجنیئرنگ، مائننگ انجنیئرنگ اور جیا لوجیکل انجنیئرنگ میں طلبا کی ڈگریاں مکمل ہونے کے بعد پاکستان انجنیئرنگ کونسل تصدیق کرے گا ۔متعلقہ پروگرامز کے طلباء اور انکے والدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے اس سلسلے میں ورکنگ پیپر کی بہترین تیاری اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل معیار کے مطابق انتظامات کرنے پر متعلقہ فیکلٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی طلباو طالبات کے بہترین مفاد میں اقدامات اٹھاتی رہے گی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...