چوری وڈکیتی میں ملوث 3ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے سپرد

چوری وڈکیتی میں ملوث 3ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے سپرد

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ کے روبرو نصیر آباد پولیس نے ملزمان بادل علی، شاہ زیب اور صابر کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ڈکیتی اور چوری کی متعدد واردتوں میں ملوث رہ چکے ہیں، دوران تفتیش ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے موبائل اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہو چکے ہیں،ملزمان سے 10لاکھ روپے نقدی اور پستول برآمد کرنا ابھی باقی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...