دارارقم گروپ کی جانب سے مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی خوش آئند قرار

دارارقم گروپ کی جانب سے مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی خوش آئند قرار

  



لاہور( پ ر) دارارقم گروپ آف سکولز انتظامیہ نے سکولوں کی حدود وبلڈنگ کے باہر غیر معیاری مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی کے اقدام کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں دارارقم گروپ آف سکولز کے CEO وقاص انجم جعفری مینیجنگ ڈائریکٹر محمد یاب سین خاں اور جنرل مینیجر علی رضا کی طرف سے ملک بھر میں دارارقم سکولز کی (600) چھ سو سے زائد برانچوں کی انتظامیہ کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کی اس حکومتی اقدام کو کامیاب بنانے کیلئے سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ دارارقم سکولز کے منتظمین نے کہا کہ انرجی و کولاڈرنکس اور دیگر مضر صحت مشروبات بچوں کی نشونما میں رکاوٹ اور ہڈیوں دیگر بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پنجاب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام پر سختی سے عملدرامد کراتے ہوئے مضر صحت مشروبات کی فروخت کے گھناؤ نے کاروبار کے مرتکب افراد کے خلاف سخت اقدامات اُٹھاتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...