لبرل آرٹس ایجوکیشن گرومنگ دی یوتھ"کے موضوع پر سمپوزیم آج ہوگا

لبرل آرٹس ایجوکیشن گرومنگ دی یوتھ"کے موضوع پر سمپوزیم آج ہوگا

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، فارمن کرسچئن کالج یونیورسٹی لاہور کے ساتھ مل "کر لبرل آرٹس ایجوکیشن گرومنگ دی یوتھ"کے موضوع پر آج 16اگست 2017 ء بروز بدھ بوقت 10:00 بجے دن بمقام الہی بلڈنگ فارمن کرسچئن کالج یونیورسٹی لاہور ایک سمپوزیم کا انعقاد کر رہا ہے۔ جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی ہوں گے۔

جبکہ دیگر شرکاء میں چیئر پرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ریکٹر فارمن کرسچئن کالج یونیورسٹی ڈاکٹر جیمز ٹیب، صدر گریٹ لیک کالجز امریکہ ڈاکٹر رچرڈ ڈیٹویلر اور وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسن عامر شاہ شامل ہوں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4