پی ایس اے اور ایس ایم گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

پی ایس اے اور ایس ایم گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

  



لاہور (پ ر) PSA اور ایس ایم گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام 12 روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سلسلے میں یوم آزادی کی مناسبت اور ٹیچرز ٹریننگ ایوارڈز کی باقاعدہ تقریب زیرسرپرستی ایس ایم گروپ آف سکولز کے چیئرمین شیخ محمد ارشد منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جبکہ مہمانِ خصوصی ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر نواز شہزاد، پروفیسر حاجی مقصود گل، PSA کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، خضر حیات گوندل، پروفیسر ریحان منظور، حافظ شیخ محمد اشرف، حافظ محمد اجمل اور دیگر تھے۔

اس موقع پر ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز، ایوارڈ اور دیگر انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی پروفیسر نواز شہزاد اور شیخ محمد ارشد نے کہا کہ معاشرے میں ٹیچرکا بڑا اہم مقام اور کردار ہے۔

ہمیں ٹیچرز کو باپ کا درجہ دینا چاہیے کیونکہ استاد تعلیم کی بنیاد ہے۔ اسلئے طلباء کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کا ادب واحترام کریں ۔

کیونکہ ہمارا دین ہمیں استاد کی عزت کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ شیخ محمد ارشد نے مزید کہا کہ ہمیں یہ فخر ہے کہ ایس ایم گروپ آف سکولز ایسی تقاریب کا اہتمام کرتا ہے۔ ٹیچرز ٹریننگ ایوارڈ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر آزادی کے گیت بھی گائے گئے اور قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ آخر میں ادارے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4