یو ایم ٹی کے آزادی فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی شرکت

یو ایم ٹی کے آزادی فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی شرکت

  



لاہور (پ ر) یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں وطن عزیز کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ صبح کے وقت پرچم کشائی کی تقریب ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈائریکٹر جنرل عابد شیروانی نے کی جبکہ اس سلسلے کا سب سے بڑا ایونٹ آزادی فیسٹیول تھا جو کہ یونیورسٹی کے سرسبز و شاداب گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا۔ آزادی فیسٹیول میں ہزارو ں کی تعداد میں طلبہ وطالبات، اساتذہ، ایمپلائز اور ان کی فیملیز اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ جگہ جگہ بینرز اور فلیکسز اورقومی پرچم آویزاں کیے گئے جن پر ملک کی محبت اور آزادی کی قدر وقیمت کے حوالے سے تحاریر درج تھیں۔ ملی وقومی ترانوں کی گونج سے پورے کیمپس میں ایک سماں سا بندھ گیا۔

آزادی فیسٹیول میں آنے والوں کے لیے شاپنگ سٹالز، فوڈ کارنرز، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں، فائر ورکس، آتش بازی سمیت متعدد سیگمینٹس رکھے گئے تھے۔

طلبہ وطالبات میں تقریری مقابلے، کوئز کمپیٹیشن ، بیت بازی اور ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے جن میں جیتنے والوں میں مختلف انعامات کے ساتھ ساتھ کیش پرئز بھی تقسیم کیے گئے۔ یو ایم ٹی میں پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور یہ اللہ کا ہم پر خاص انعام ہے اس لیے ہمیں چاہئے کہ اس کی قدر کریں اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ترقی کر کے ہم دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے علم وتحقیق وجہ سے ہی پاکستان ترقی کرے گا، ہمیں چاہئے کہ اس طرف توجہ دیں۔ ریکٹر نے طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ وہ خوب دل لگا کر اپنی تعلیم کی جانب توجہ دیں تا کہ ملک کو پڑھی لکھی قیادت میسر آسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...